ہم نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ کا سرپلس پورا کیا ہے؛ مجتبیٰ شجاع الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سٹی 42 : صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ کا سرپلس پورا کیا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا رواں سال کا بجٹ 5ہزار 3سو 35ارب روپے کا ہے، جس میں 1240 ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال کا سیپلیمنڑی بجٹ 510 ارب روپے سے زائد کا ہے، حکومت نے 266.
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ سب سے زیادہ وسائل 126 ارب روپے سڑکوں پر خرچ کئے، پنجاب کا بجٹ 1ہزار 13ارب سے زائد کا ہے جو دیر پا معیشت کی طرف بڑھنے کیلئے ہے، فضول خرچی سے بچنے کیلئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تیز رفتار اور سماجی لحاظ سے منصفانہ بجٹ دینا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شجاع الرحمن نے کہا
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔