علامہ سید شاہ تراب الحق قادری ؒکا سالانہ عرس آج میمن مسجد میں ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ دین کی ترویج و بقا ء کیلئے صحابہ کرام و اہل ِ بیت اطہار کا کردار و عمل اہل ایمان کیلئے نمونہ ہے ۔محرم الحرام کے آغاز میں خلیفہ دوئم حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ اور دس محرم نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین ؓ و رفقاء کربلا کی شہادت کے ایام ہیں۔انہوں نے جامع مسجد فاطمۃ الزہرہ قذافی ٹائون میںعظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام میں دینی محافل کی سیکیورٹی کیساتھ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جس ملک میں مسجد محفوظ نہیں، اس ملک میں جشنِ آزادی بے معنی ہے، مولانا فضل الرحمان
قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شب بھر میں مسجد کو شہید کیا گیا اور قرآن پاک کو بھی تحفظ نہیں دیا گیا، جس پر انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسپین کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی، متاثرہ حصہ بند
قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت دباؤ کے تحت قانون سازی کر رہی ہے اور جمہوریت کے نمائندے کی بجائے جبر کے نمائندے بن رہی ہے۔
انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کو امتیازی اور جبر پر مبنی قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست جو کچھ بھی ہمارے خلاف لائے، ہم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے رویے کو مدنی مسجد تک پھیلانے کی شدید مذمت کی اور کہا آپ نے مدنی مسجد تک گرا دی، جب مسجد بن جاتی ہیں تو قیامت تک وہ مسجد قائم رہے گی۔ ہم اپنا خون دیں گے مگر مسجد نہیں گرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچاس مساجد کی فہرست تیار کر لی ہے اور مطالبہ کیا کہ اگر ایک مسجد کی ایک اینٹ بھی ہلا دی جائے تو پھر وہ اپنا نام فضل الرحمان نہ رکھیں۔
مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا کہ جس ملک میں مسجد محفوظ نہیں، اس ملک میں جشنِ آزادی بے معنی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قومی اسمبلی مسجد مولانا فضل الرحمان یوم آزادی