مندی کے باعث روئی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں روئی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی من قیمت میں 500 روپے کی کمی کے بعد روئی 16 ہزار 500 روپے فی من تک آ گئی ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق حالیہ شدید گرمی، خاص طور پر کاٹن زونز میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے کپاس کے ریشے اور بیج کا معیار متاثر ہوا ہے، جس کا اثر براہِ راست روئی کی قیمتوں پر پڑا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتیں بھی 300 سے 400 روپے فی من تک کم ہوئی ہیں۔ تاہم، اب تک ہونے والی بارشوں سے فصل کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
احسان الحق نے توقع ظاہر کی کہ روئی اور دھاگے کی درآمد پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد آنے والے دنوں میں قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا کپاس پیدا کرنے والا ملک ہے، جہاں ایشیا کی تیسری بڑی جننگ اور اسپننگ صلاحیت موجود ہے۔ تاہم، موسمیاتی تبدیلیوں اور غیر متوقع موسم کی شدت سے کپاس کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔ کیڑوں کا بڑھتا حملہ، خاص طور پر سفید مکھی اور گلابی بول ورم، کسانوں کو مزید چیلنجز کا سامنا کرا رہا ہے۔
کپاس کی فصل کو بچانے اور معیاری پیداوار یقینی بنانے کے لیے جدید زرعی اقدامات اور موسمیاتی پیش گوئیوں پر انحصار ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش ہے‘ٹرانسپورٹ الائنس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔ ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہم پوری ٹرانسپورٹ برادری مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات، ٹول ٹیکسز، اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور عوام دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومتی پالیسیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہم جلد ہی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اپنے حقوق کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ملک شہزاد اعوان نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ٹرانسپورٹ برادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنے کرائے 4 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔