سیلز ٹیکس کے باوجود روئی کی قیمتوں میں تیزی نہ آ سکی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
وفاقی بجٹ میں درآمدی روئی اور دھاگے پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے باوجود روئی کی قیمتوں میں تیزی نہ آسکی بلکہ غیر معمولی منفی موسمی حالات کے باعث پھٹی اور بنولہ کی کوالٹی متاثر ہونے، روئی اور بنولہ کی قیمتوں میں مندی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے جبکہ مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی روئی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔رسد کی نسبت طلب نہ ہونے سے فعال ہونے والی متعدد جننگ فیکٹریاں اور آئل ملز دوبارہ غیر فعال ہوگئی ہیں، کاٹن جنرز کی جانب سے ’’کاٹن ریوائیول‘‘ کے لئے روئی اور کپاس کی بائی پراڈکٹس کو سیلز ٹیکس فری بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ حالیہ بارشوں سے دو ہفتے قبل ملک بھر کے کاٹن زونز میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جانے کے باعث پھٹی کا ریشہ اور بیج کپاس (بنولہ) متاثر ہونے سے ریشے کی لمبائی اور معیار جبکہ بیج کپاس میں سے تیل کی مقدار اور معیار انتہائی متاثر ہونے سے روئی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر مندی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث روئی کی قیمتیں 17ہزار روپے فی من سے کم ہو کر 1650اور 16600روپے تک گر گئی ہیں جبکہ بنولے اور کھل بنولہ کی قیمتوں میں 300 سے 400 روپے فی من تک مندی دیکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث روئی کا معیار متاثر ہونے سے ٹیکسٹائل ملز مالکان فی الوقت مقامی روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں تاہم توقع ہے کہ درآمدی روئی اور دھاگے پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے باعث رواں سال پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتیں پچھلے سال کے مقابلے میں کافی بہتر رہیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں متاثر ہونے سیلز ٹیکس روئی اور کے باعث روئی کی ہونے سے
پڑھیں:
بلوچستان میں آج اور کل بجلی بندش کا شیڈول جاری، متعدد علاقے متاثر
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں کے شہری آج اور کل بجلی کی بندش کا سامنا کریں گے، کیونکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کیسکو کے ترجمان کے مطابق، بجلی لائنوں اور کھمبوں کی تنصیب کے دوران متعدد فیڈرز پر سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آج اور کل ایئرپورٹ روڈ، عمر فیڈر اور چشمہ فیڈر پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح ویسٹرن بائی پاس، داریم، جبل نور، تکاتو اور خروٹ آباد فیڈرز پر بھی 4 گھنٹے تک بجلی نہیں ہوگی۔
چاغی اور دالبندین گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی صبح 10 سے 11 بجے تک معطل رہے گی، جبکہ نیو جان محمد، اولڈ جان محمد اور سریاب ون فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
سریاب ٹو، جڑسا، بائے ون سٹی، واسا، اولڈ لیاقت بازار، خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، انڈسٹریل اور منی مارکیٹ فیڈرز بھی اس دوران بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔
مزید برآں، ہرنائی اور شاہرگ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رہے گی۔
کیسکو نے صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات سسٹم کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہیں اور اس دوران شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
Post Views: 1