انڈونیشیا میں تعینات بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے اعتراف کیا ہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے پاکستانی فضائیہ کی کارروائی میں تباہ ہوئے۔

یہ اعتراف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے سرکاری سطح پر طویل عرصے سے اس واقعے کی تفصیلات کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار

کیپٹن شیو کمار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ جی ہاں! بھارتی جنگی طیارے گرے تو تھے، مگر اتنے نہیں جتنے بتائے جا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا اور ایک دفاعی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی پائلٹس کو اس وقت کی سیاسی قیادت کی جانب سے سخت ہدایات تھیں کہ وہ پاکستان کے فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنائیں، جس کے باعث وہ محدود ردعمل کے پابند تھے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائل حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے جنگی جہاز مار گرائے تھے۔

اس کے بعد 9 مئی کی رات ایک بار پھر بھارت نے پاکستان پر میزائل داغے جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کی اور کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بعد ازاں پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

بھارتی دفاعی افسر کے اس اعتراف کے بعد بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی سرکار نے قوم سے حقائق چھپائے اور ’آپریشن سندور‘ میں ہونے والے اصل نقصانات کی تفصیلات آج تک نہیں بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟

دفاعی اتاشی کا یہ بیان نہ صرف بھارتی بیانیے کے لیے ایک چیلنج ہے بلکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے عالمی سطح پر اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انڈونیشیا بھارتی جہاز تباہ بھارتی دفاعی اتاشی پاک بھارت جنگ پاک فضائیہ رافیل جہاز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈونیشیا بھارتی جہاز تباہ بھارتی دفاعی اتاشی پاک بھارت جنگ پاک فضائیہ رافیل جہاز وی نیوز بھارتی دفاعی دفاعی اتاشی پاک فضائیہ کرتے ہوئے پاک بھارت

پڑھیں:

یوٹیلٹی اسٹورز کی فروخت نہ ہونے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند ہونے کے بعد فروخت ہونے سے رہ جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے 31جولائی کو ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل بند کر کے اشیا ء کی خریدو فروخت کا عمل روک دیا گیاتھا جبکہ ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہائوسز میںمنتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں فروخت سے رہ جانے والی جانے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جن میں دالیں، چاول، مصالحے، پلاسٹک بیگ ،یوٹیلٹی اسٹورز کے اپنے برانڈکاگھریلو سامان شامل ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے عمل میں شامل ہونے والوں کو مقررہ فارم پر حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ نہ تو سرکاری ملازم ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کا نادہندہ ہے ، یہ حلف نامہ 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر دینا ہوگا۔کامیاب بولی دہندہ کو تمام سامان 10 دن کے اندر اندر مقررہ مقامات سے وصول کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • یوم آزادی: معرکہ حق میں استعمال طیاروں، ٹینکوں، توپوں، دیگر جنگی ہتھیاروں کی نمائش
  • کوئی غیر ملکی طاقت ہمیں غلام نہیں بنا سکتی، بھارتی کسان
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جھڑپ، قیادت پر کمپرمائزکے الزامات
  • یوٹیلٹی اسٹورز کی فروخت نہ ہونے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع
  • ہمارے پانی کے حصے پر بھارت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل
  • سربراہ بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز بیان، بھارت کی مزید جگ ہنسائی
  • ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
  • بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے کہ اس پر کیا تبصرہ کیا جائے: سینیٹر عرفان صدیقی