پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی ‘‘را‘‘ میں تبدیلی کرتے ہوئے راوی سنہا کی مدت ختم ہونے پر نیا سربراہ منتخب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق راوی سنہا کو ’’را‘‘ کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی جبکہ پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔

’’را‘‘ کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور مودی حکومت ’’را‘‘ کی تبدیلی کے ذریعے اپنی سیاسی پوزیشن محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔

پراگ جین کا ماضی پاکستان پر مرکوز آپریشنز سے جڑا رہا ہے اور بھارت کی اسٹریٹجک سمت عالمی سطح سے ہٹ کر علاقائی سطح پر مرکوز ہوتی جا رہی ہے۔

پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں بھارتی خفیہ ایجنسی مؤثر کارکردگی نہیں دکھا سکی اور حکومت پر ’’را‘‘ کی ناکامی کا دباؤ بڑھنے کے بعد نئی قیادت لائی گئی۔

پراگ جین کی تقرری کو خطے پر بڑھتی توجہ کی علامت سمجھا جا رہا ہے اور بھارتی حکومت اب علاقائی سلامتی کو عالمی حکمت عملی پر ترجیح دے رہی ہے۔

بعض تجزیہ کار راوی سنہا کی تبدیلی کو حکومتی چہرہ بچاؤ کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ را میں نئی تقرری بھارت کی بدلتی ہوئی خفیہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خفیہ ایجنسی

پڑھیں:

امریکا میں منشیات اسمگلنگ کی 2000 فٹ لمبی خفیہ سرنگ سے کروڑوں ڈالر کی کوکین برآمد

سان ڈیاگو: امریکی حکام نے میکسیکو اور امریکا کے درمیان منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑے اور جدید زیرِ زمین نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے، جس کے ذریعے کروڑوں ڈالر مالیت کی کوکین اسمگل کی جا رہی تھی۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق یہ سرنگ تقریباً 2,000 فٹ طویل تھی اور میکسیکو کے شہر تیخوانا اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کو آپس میں جوڑتی تھی۔ سرنگ کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تعمیر کیا گیا تھا، جس میں بجلی، ہوا کی نکاسی کا نظام، مضبوط دیواریں اور ریل کی پٹریاں بھی موجود تھیں۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی کئی ماہ پر محیط خفیہ تحقیقات کے بعد عمل میں آئی، جس میں سان ڈیاگو کے اوٹائے میسا بارڈر کے قریب ایک گودام پر نظر رکھی گئی۔ یہ گودام بظاہر ایک سستے سامان کی دکان “Buy 4 Less” کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔

تحقیقات کے دوران حکام نے مشاہدہ کیا کہ دکان پر گاہکوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر تھی، جبکہ مشکوک افراد مسلسل وہاں آتے جاتے رہے۔ بعد ازاں دیکھا گیا کہ خالی دکھائی دینے والے بیگ اور سامان سرحد پار منتقل کیا جا رہا تھا۔

29 مئی کو حکام نے اس وقت کارروائی کی جب انہوں نے بھاری اشیاء ایک وین میں منتقل ہوتے دیکھی۔ اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف گاڑیوں کو روکا اور ان میں سے بڑی مقدار میں کوکین برآمد کی، جس کی مجموعی مقدار 2,269 پاؤنڈ سے زائد بتائی گئی ہے۔

بعد ازاں تلاشی کے دوران گودام کے اندر فرش کے نیچے چھپی ہوئی سرنگ کا داخلی راستہ بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق یہ سرنگ زمین کے اندر تقریباً 55 فٹ گہرائی تک جاتی تھی اور امریکی سرحد تک تقریباً 1,000 فٹ جبکہ میکسیکو کی جانب 800 فٹ سے زائد تک پھیلی ہوئی تھی۔

https://www.bbc.com/news/videos/cyv2dy3e32eo

امریکی حکام نے اس کیس میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرنگ کی تعمیر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اگر ان پر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک طاقتور منشیات گروہ جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل سے منسلک ہو سکتا ہے، اور اس کی تباہی منشیات کے عالمی نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں منشیات اسمگلنگ کی 2000 فٹ لمبی خفیہ سرنگ سے کروڑوں ڈالر کی کوکین برآمد
  • مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ،حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ