بلاول نے فواد چودھری کو بے وقوف کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا فواد چوہدری کو کرارا جواب، بے وقوف کہہ دیا،سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہیںبے قوف کہتے ہوئے مخاطب کیا،گزشتہ روز سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کی مستقل عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کا معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں ہے۔جمعہ کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومتِ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اس پس منظر میں سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ثالثی کی مستقل عدالت کی اپنے فیصلے سے متعلق پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سندھو پر حملہ نامنظور لکھا بلکہ وکٹری کا نشان یعنی ایموجی بھی پوسٹ کیا۔بلاول بھتو نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا یک طرفہ فیصلہ بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا، تاہم ان کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے بلاول بھتو کی تصحیح کرنے کی کوشش کی۔فواد چوہدری کا موقف تھا کہ یہ حملہ یعنی بھارت کا یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان پر ہے، سندھ پر نہیں۔الا یہ کہ آپ بھی جی ایم سید کے خاندان کے تحت سندھو دیش میں شامل ہو چکے ہوں بی بی (بینظیر بھٹو) کبھی ایسا بیان نہ دیتیں۔لفظ سندھو کا اپنے انتخاب پر اس نوعیت کی تنقید بلاول بھٹو کو بہت گراں گزری اور انہوں نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے انہیں احمق یعنی idiot مخاطب کرتے ہوئے اپنے سندھو کے انتخاب پر اصرار کیا، ان کا موقف تھا کہ سندھو دریا ہی دریائے سندھ ہے۔وادی سندھ کی تہذیب پورے پاکستان کی مشترکہ وراثت ہے، انڈس دراصل سندھو کا لاطینی روپ ہے، جو انگریزی میں یونانی زبان کے ذریعے آیا، یونانیوں نے فارسی زبان سے سندھو کا تلفظ سنا وہ indos تھا جس سےindus بنا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے فواد چوہدری کرتے ہوئے
پڑھیں:
چوہدری امجد گجر کی جانب سے پُروقارعشائیہ، نمایاں شخصیات کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گزشتہ شب چوہدری امجد گجر کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری امجد گجر نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انویسٹر فورم کے صدر شفقت محمود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کاروباری طبقے کے کردار کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرامن اور کاروبار دوست ماحول ناگزیر ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجم اقبال نے انجام دیے جنہوں نے اپنے دلکش اور مؤثر انداز گفتگو سے تقریب کو نہایت خوبصورتی سے آگے بڑھایا۔ ان کی پیشکش اور موضوعات پر گرفت نے شرکاء سے بھرپور داد حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان بزنس فورم جدہ کے صدر عقیل آرائیں نے بھی خصوصی شرکت کی اور بزنس کمیونٹی کے باہمی روابط اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری ریاض گھمن نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کے اتحاد اور اجتماعی کوششوں سے ہی ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ تقریب میں لک برادران، سردار اقبال، انجینئر سجاد خان، چوہدری شاہد، افضل جٹ اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔