data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور حیسکو کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لیے زحمت بنا دیا ہے، معمولی بارش نے حکومت اور حیسکو کے دعوئوں اور کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔شہر کے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار ہیں، بارش کے باعث سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام موجود نہیں جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش سے نالوں،گٹروں کا پانی گلیوں، چوکوں اور چوراہوں پر جمع ہے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش میں نظام زندگی معطل ہو جانا مئیر حیدرآباد اور انتظامیہ کے ناقص کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکومت کی نااہلی، کرپشن، لوٹ مار اور کروڑوں روپے کے فنڈز غبن کرنے کی سزا آج اہلیان حیدرآباد بھگت رہے ہیں، مئیر حیدرآباد اور انتظامیہ حیدرآباد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ حیسکو اپنا قبلہ درست کرے اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدمات اٹھائے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جس نے بھی آئین دشمنی کی وہ نشان عبرت بن گئے‘مجاہدچنا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-12
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے بھی آئین دشمنی کی وہ نشان عبرت بن گئے، اتنی جلد بازی سے ترامیم کے ذریعے اداروں کے بجائے فرد واحد کو طاقتور بنانے سے ایسا لگ رہا ہے کہ ملک کو شہنشاہیت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور عدلیہ کو ختم کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر کوئی بھی ترمیم نا ممکن ہے، آئین عمل درآمد کے لیے ہوتا ہے مگر ہر حکومت نے اپنی من پسند ترامیم کرکے اس کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ ان کو اتنا خوف، ڈر کیوں ہے؟، یاد رکھیں کہ ایک اور اللہ کی عدالت بھی ہے، جماعت اسلامی27 ویں ترمیم کو قبول نہیں کرے گی، اس سے پہلے26 ویں ترمیم کی بھی مخالفت کی تھی، ملک میں جمہوریت کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کی دعویدار پارٹیاں جو ایکسٹینشن سے لے کر ان ترامیم کی مجبوری یا رضا خوشی سے حمایت کر رہی ہیں، بعد میں خود روئیں گی، تاریخ کسی کو بھی معاف نہیں کرتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گوکہ ایکسٹینشن سے لے کر26 ویں ترمیم تک حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر تھے، اب بھی یہی کچھ ہونے جا رہا ہے، حالات ایسے پیدا کردیے گئے ہیں، بظاہر تو اپوزیشن کا تاثر ہی ختم ہو چکا ہے، تاہم اس کے باوجود اب یہ اپوزیشن، وکلا سمیت سول سوسائٹی کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اسلامی و خوشحال پاکستان کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔ 21 نومبر کو مینارپاکستان لاہور میں بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت ہونے والا اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ دریں اثنا انہوں نے سینئرصحافی و کالم نویس ابو اسامہ سے ان کے چچا رفیق خان کی وفات پر تعزیت، مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حکومت اپنے مفادات کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم
  • سندھ حکومت ای چالان کے نام پر بھتا وصول کرنے لگی،منعم ظفر
  • خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پنجاب حکومت کی پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے، عبدالواسع
  • علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد کچہری دھماکہ کی شدید مذمت
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، منعم ظفر
  • منعم ظفر آئندہ 3 سال کیلیے جماعت اسلامی کراچی کے امیرمقرر، کل حلف اٹھائیں گے
  • جس نے بھی آئین دشمنی کی وہ نشان عبرت بن گئے‘مجاہدچنا
  • آئینی ترمیم کا مقصد مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، جماعت اسلامی
  • اجتماع عام کی تیاریوں کے جائزے کیلیے جماعت اسلامی سانگھڑ کا اجلاس
  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل