data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی(صباح نیوز) پاراگ جین کو روی سنہا کی جگہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW)کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ یکم جولائی 2025
سے عہدہ سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاراگ جین 1989بیچ کے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)کے افسر ہیں جو پنجاب کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں اور انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور بھارت کے ہمسایہ ممالک سے متعلق امور میں دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔پاراگ جین فی الحال ایوی ایشن ریسرچ سینٹر (ARC)کے سربراہ ہیں جو راکا ایک اہم تکنیکی ونگ ہے اور ایجنسی میں دوسرے سب سے سینئر افسر ہیں۔انہوں نے آپریشن سندور میں اہم کردار ادا کیا اور وہ بالاکوٹ فضائی حملے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ370کی منسوخی جیسی اہم کارروائیوںکا حصہ تھے۔ وہ اس عہدے پر دو سال کی مقررہ مدت تک کام کریں گے۔ مودی حکومت نے جین کو ’’ر‘‘ا کا نیا سربراہ مقرر کیا اور کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
’’ را ‘‘

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاراگ جین

پڑھیں:

پاکستان سے حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی،افغان حکام کی دھمکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-01-17
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • پاکستان سے حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی،افغان حکام کی دھمکی
  • امارات کی شیخہ ناصر النویس عالمی سیاحتی تنظیم کی سیکرٹری جنرل مقرر
  • یو اے ای کی شیخہ ناصر النویس عالمی سیاحتی تنظیم کی سیکرٹری جنرل مقرر
  • کراچی:کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک
  • وادی کشمیر بھر میں بھارتی ایجنسی و پولسی کے چھاپے، 70 افراد گرفتار
  • سابق امریکی سفیر اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سربراہ مقرر
  • 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے فیصلہ: مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے
  • داؤد ابراہیم کا سری لنکا کے سابق باغی گروہ سے اتحاد، بھارتی خفیہ اداروں کا انکشاف