این سی سی آئی اے کو ملازمین کو مستقل کرنے کیلیے قوانین بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-15
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو جنوری 2026ء تک ملازمین کو مستقل کرنے کیلیے رولز بنانے کا حکم دے دیاہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ رولز بنائیں نہیں تو ہمارے پاس ہائیکورٹ میں رولز بنانے والے انتہائی قابل افسر موجود ہیں، آپ کو ایک رات میں ایسے زبردست رولز بنا دیں گے۔ اگلی سماعت میں اگر ملازمین کو مستقل کرنے کے رولز نہ بنے تو آپ کے ڈی جی کو طلب کریں گے۔ عدالت نے رولز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جیکب آباد ،سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت سرکاری ملازمین مطالبات کی عدم منظوری پر دھرنا و احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-18