امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سعودی مفتی اعظم مقرر
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حمید کو سعودی عرب کے نیا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علما کی سینئر کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ تقرر سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد کیا گیا ہے۔ نئے مفتی اعظم خانہ کعبہ کے سابق امام اور ممتاز عالمِ دین ہیں۔ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 ء میں سعودی شہر البوکریہ میں پیدا ہوئے، وہ طویل عرصے سے علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صالح بن حمید مفتی اعظم
پڑھیں:
سعودی عرب‘ قوانین کی عدم پیروی پر پیٹرول فراہم نہ کرنیکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب میں سلامتی کے ضوابط کی عدم پیروی کے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیے جانے کے احکامات جاری۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارتِ توانائی نے پیٹرول پمپوں کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی میں پیٹرول بھرواتے وقت انجن لازمی بند کرنا ہوگا۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمے داری ہے۔ اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو علحدہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ صارفین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص راستے کا ہی انتخاب کریں۔