متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں جولائی 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ امارات کی فیول پرائس کمیٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ وں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے او نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
(جاری ہے)
پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو جون میں 2.58 درہم فی لیٹرتھی۔ سپیشل 95 کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے جو جون میں2.47 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔ ای پلس91 کے نرخ اضافے کے بعد 2.51 درہم فی لیٹر ہوں گے۔ جون میں اس کی قیمت 2.39 درہم فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 2.63 درہم فی لیٹر کی گئی ہے۔ جون میں ڈیزل 2.45 درہم فی لیٹر میں دستیاب رہا۔ یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درہم فی لیٹر کی قیمتوں کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔