چین ترقی پذیر ممالک کو فعال طور پر مالی مدد فراہم کر رہا ہے، چینی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر خزانہ لان فو آن نے ترقی کے لئے مالی اعانت سے متعلق اقوام متحدہ کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی اور اجلاس کے عام مباحثے کے دوران تقریر کی۔جمعرات کے روز لان فو آن نے کہا کہ صدر شی نے یہ نشاندہی کی تھی کہ عالمی بحران کی ہنگامہ خیز لہروں میں تمام ممالک 190 سے زیادہ چھوٹی کشتیوں پر نہیں بلکہ ایک بڑی کشتی پر سوار ہیں جس کی تقدیر مشترکہ ہے۔ ترقی کے لئے مالی اعانت کی بڑی قلت کے پیش نظر، بین الاقوامی برادری کو ترقیاتی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے.
انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مضبوط بنا نا، مقامی کرنسی فنانسنگ آلات کو فروغ دینا، عالمی مالیاتی سیکورٹی کو مضبوط بنانا، ایک موثر اور مستحکم ترقیاتی فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانا، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کو فروغ دینا، بڑی معیشتوں کی میکرو اکنامک پالیسیوں کے دوسری معیشتوں پر منفی اثرات کو کم کرنا، اور مالی اعانت کی ترقی کے لئے ایک کھلا اور مستحکم ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔لان فوآن نے اس بات پر زور دیا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو فعال طور پر مالی مدد فراہم کر رہا ہے اور اپنی منڈی کھول رہا ہے تاکہ انہیں خودانحصار ترقیاتی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ چین ہمیشہ عالمی ترقی میں حصہ دار رہے گا۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ترقی کے لئے
پڑھیں:
سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے، چینی صدر
سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی، جس میں متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔
منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے ہمیں سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا اور سمندری وسائل کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے کے لئے چینی خصوصیات کا حامل راستہ تلاش کرنا ہوگا۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر کو گہرائی سے فروغ دینے کے لئے بنیادی تقاضوں میں مارکیٹ کے بنیادی نظام ، مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے ، حکومتی طرز عمل کے معیارات ، مارکیٹ کی نگرانی اور قانون کے نفاذاور فیکٹر ریسورس مارکیٹ کو متحد کرنا اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کو مسلسل بڑھانا شامل ہے۔
سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اعلی سطحی ڈیزائن کو مضبوط بنانا، پالیسی سپورٹ بڑھانا اور سمندری معیشت کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے سماجی سرمائے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ضروری ہے.اجلاس میں کہا گیا کہ ہمیں سمندری سائنس و ٹیکنالوجی میں آزاد انہ جدت طرازی کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے سمندری اسٹریٹجک سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو مضبوط بنانا ہوگا اور عالمی سمندری سائنسی تحقیق ، آفات کی روک تھام اور بلیو اکانومی کے تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، مصنوعی ذہانت میں تعاون کے ذریعے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں کوشاں چین، مصنوعی ذہانت میں تعاون کے ذریعے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں کوشاں خود انقلاب ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا ایک کوڈ بن گیا برکس گورننس کے سیمینار اور عوامی و ثقافتی تبادلے کے فورم کا برازیل میں انعقادبرکس میکانزم کو تاریخی توسیع دی گئی ہے، چینی نمائندہ نئے مالی سال میں حکومت ٹھوس معاشی اصلاحات کرے، صدر ایف پی سی سی آئی نئے مالی سال کا شان دار آغاز؛ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا سنگ میل عبور معروف بینکر جاوید قریشی پاکستان بزنس کونسل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم