کراچی:

سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے سمیت دیگر منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کریں گے۔

صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1.

018 ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔حکومت سندھ نے مالی سال 2025-26 کے لیے عوامی ضروریات اور دیرینہ مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہم ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ کا حصہ بنایا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ  شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے لیے 7، 7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم کیا ہے۔ اسی طرح ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سڑکوں کی بہتری، واٹر سپلائی، ڈرینیج، تعلیم، صحت اور دیگر شہری سہولیات کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  کراچی میں کورنگی کازوے پل کی تعمیر، شاہراہِ بھٹو کی توسیع اور سیف سٹی منصوبے کا دائرہ بڑھانا حکومتی ترجیحات میں ہیں۔ سندھ بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے لیے نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں۔ حب کینال کی بحالی کے لیے 3.1 ارب روپے، شہدادکوٹ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کراچی میں 5 ایم جی ڈی سمندری پانی کو میٹھا بنانے والا پلانٹ اور ٹی پی 4 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ جیسے منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے۔ 2لاکھ کسانوں کی مالی معاونت کے ساتھ زراعت کے شعبے میں 33 ارب روپے کی لاگت سے میکانائزیشن پیکیج، ڈرپ اریگیشن سسٹم اور ہارٹیکلچر کلسٹرز متعارف کروائے جارہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے، جن کے مالکانہ حقوق خواتین کو دے کر انہیں بااختیار بنایا جارہا ہے۔

اسی طرح مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو سہولیات کی فراہمی، مالی امداد اور بحالی کے لیے 21.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کل 3,642 منصوبوں میں سے 3,161 جاری اسکیمیں اور 481 نئی اسکیمیں شامل ہیں جب کہ 119.5 ارب روپے خصوصی ترقیاتی اقدامات کے لیے رکھے گئے ہیں۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان شرجیل انعام میمن میمن نے کہا ارب روپے گئے ہیں

پڑھیں:

بجلی لوڈ شیڈنگ پر سڑکیں بند کرنا فیشن بن گیا ہے،شرجیل میمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 9مئی کے واقعے میں معافی مانگیں اور بتائیں کہ انہوںنے کس طرح یہ دہشت گردی کروائی، عمران خان کے پاس نظریاتی لوگ نہیں ہیں جو ہیں وہ جیل میں بند ہیں باقی جو ہیں وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان کو آنکھیں کھولنی چاہییں ان کی دوسری لیڈر شپ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔ سیاست میں رستے سب کودیے جاتے ہیں، غلطیساں سب سے ہوتی ہیں ہمیں اس طرح کی کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات ہوں یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈنکے کے زور پر چوری اور سینے زوری والا ماحول ہو، عمران خان نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں وہ ٹھیک کریں، حیدرآباد سکھر موٹر وے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ چار سے ساڑھے چار سو ارب روپے کا پروجیکٹ ہے، وفاق نے اس میں بہت کم پیسے رکھے ہیں جو سندھ کے ساتھ زیادتی ہے ،یہ سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے، موٹر وے بنانے کیلیے مطلوبہ پوری رقم دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے جو پیشن گوئی کی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ کیا ہو اہے اور انہیں خصوصی ہدایت کی ہے جس کے بعد بلدیاتی اور ریسکیو کے ادارے الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، حیدرآباد میں 20،20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں، سڑکوں پر لوگ احتجاج کررہے ہیں، میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوںکہ وہ اس طرح احتجاج کرکے سڑکیں بلاک نہ کریں، سڑکیں بلاک کرنا فیشن بن گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ میں جہاں بھی بجلی کی چوری ہے اسے سزا دینی چاہیے لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ اگر کوئی علاقے میں منشیات بیچ رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پورے محلے کو آپ منشیات فروش کہہ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، شرجیل میمن
  • عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
  • آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،شرجیل میمن
  • پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کیلئے نتیجہ خیز شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ
  • سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے، شرجیل میمن
  • یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے: شرجیل انعام میمن
  • سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے: شرجیل میمن
  • شرجیل میمن کی سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری
  • بجلی لوڈ شیڈنگ پر سڑکیں بند کرنا فیشن بن گیا ہے،شرجیل میمن