انڈیکس 1لاکھ 30ہزار 300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 1لاکھ30ہزار 300 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں 239 ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جبکہ 54.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1,25,000 کی سطح عبور کر گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور 100 انڈیکس نے دورانِ کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح 1,25,000 پوائنٹس عبور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں 566 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,24,945 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی 10 بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شامل رہی، جس نے سرمایہ کاروں کو 55 فیصد تک منافع دیا۔
اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 78,445 پوائنٹس سے بڑھ کر 1,25,000 پوائنٹس تک پہنچا، جو کہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4,355 پوائنٹس یا 3.6 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا، اور انڈیکس 124,379 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی حالیہ تیزی کی اہم وجوہات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور وفاقی بجٹ کی باآسانی منظوری شامل ہیں، جنہوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔