نیویارک : بسوں کے تصادم میں 14 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں بندرگاہ کے قریب 2بسیں ٹکرانے سے 14 افراد زخمی ہوگئے،جس کے بعد حکام نے بندرگاہ کو عارضی طور پر بند کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی بندرگاہ کے قریب بسوںمیں تصادم کاواقعہ پیش آیا،جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتا اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث 4صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاہیو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں،جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔