بہاولپور: طالبات کی وین میں آگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق، 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بہاولپور کے قریب احمدپور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبات کی وین میں آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں لیاقت پور سے آنے والی 19 طالبات فرسٹ ائیر کا پیپر دینے احمد پور شرقیہ آئی تھیں۔ واپسی پر وین میں ایل پی جی گیس لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے میں 8 طالبات محفوظ رہیں، تاہم ایک طالبہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ 10 دیگر جھلس کر زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا اور والدین اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اورنگی ٹاؤن: خاندانی تنازع پر ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں ذاتی تنازع خونی رخ اختیار کرگیا، جہاں ایک شخص جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی حدود میں واقع سیکٹر سیون ای بلوچ گوٹھ میں واقع گھر میں انور نامی ملزم نے بغدے اور چھری کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور 4 خواتین سمیت 6 افراد کو شدید زخمی کردیا۔ مقتول کی شناخت 32 سالہ احسن ولد اکمل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد ولد صادق، مدثر ولد انور، ملیکہ دختر انور، مصباح دختر انور، مسکان دختر انور اور انیلا زوجہ انور کے ناموں سے کی گئی۔