راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 27 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر گیس لیک ہونے کے باعث ایک رہائشی مکان میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس جمع ہونے کے باعث جیسے ہی کسی نے چولہا جلانے کی کوشش کی، شدید دھماکا ہوا جس سے نہ صرف آگ بھڑکی بلکہ مکان کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ،2ایکسائز اہلکار شہید ،ہوٹل مالک زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔