تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بینکاک: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ایک حساس فون کال لیک ہونے کے تنازع کے بعد عبوری طور پر وزارت عظمیٰ کے منصب سے معطل کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے کا پس منظر اس وقت سامنے آیا جب 36 اراکینِ سینیٹ نے تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں ان پر بدعنوانی اور آئین کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
عالمی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے اپنے ابتدائی حکم میں کہا ہے کہ معاملے کی مکمل سماعت اور حتمی فیصلے تک وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی کے بعد وزیراعظم کی کمبوڈین ہم منصب سے ہونے والی فون گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس کال میں وزیراعظم کو تھائی افواج کے ایک سینیئر افسر پر تنقید کرتے سنا گیا تھا، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔
فون کال منظرِ عام پر آنے کے بعد وزیراعظم پیتونگاترن کو نہ صرف حزب اختلاف بلکہ حکومتی اتحادیوں کی طرف سے بھی شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
عدالت کے اس عبوری فیصلے کے بعد تھائی سیاست میں ایک نیا بحران جنم لے چکا ہے جب کہ حکومت کی آئندہ حکمت عملی اور وزیراعظم کے سیاسی مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے بعد
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے اسپیکر آفس نے آئینی و قانونی مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب کے محکمہ قانون سے رائے لی جا رہی ہے تاکہ معطلی کے بعد رکنیت کی تنسیخ کے لیے ممکنہ راستے اختیار کیے جا سکیں۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر آفس کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اس عدالتی فیصلے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جو سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حوالے سے آیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر اعلیٰ عدالتی نظائر کا بھی تفصیلی مطالعہ جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
خیال رہے کہ ان 26 ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسمبلی میں تقریر کے دوران شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی سے معطل کیا گیا تھا۔ معطلی کے بعد اب ان ارکان کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے لیے باقاعدہ کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے، جو آئندہ چند روز میں واضح شکل اختیار کر سکتی ہے۔
باخبر حلقوں کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ایوان کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے بلکہ آئندہ ایسی کسی بدنظمی کو روکنے کے لیے ایک مثال بھی قائم کی جا رہی ہے۔