Daily Sub News:
2025-08-16@05:54:54 GMT

تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیٹونگ ٹرن شناوترا کو معطل کردیا۔ فوجی کمانڈر پر تنقید کرنے پر ان کی برطرفی کیلئے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کی برطرفی کیلئے دائر مقدمہ منظور کرلیا، وزیراعظم کو عدالتی فیصلے تک فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پیٹونگٹرن شناوترا کی کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی تھی، جس میں انہوں نے تھائی فوجی کمانڈر پر تنقید کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا ایلون مسک کی ’پاگل پن والے اخراجات کا بل‘ منظور کرنے پر ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکی مسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر: شام پر اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر دوبارہ لاگو دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئینی عدالت نے وزیراعظم تھائی لینڈ

پڑھیں:

بھارت؛ دو شادیاں کرنے پر معروف یوٹیوبر کو بیویوں سمیت عدالت نے طلب کرلیا

بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبر اور بگ باس کے سابق امیدوار ارمان ملک اور ان کی دو بیویاں پائل ملک اور کرتیکا ملک ایک بڑے قانونی بحران میں گھر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیالہ کورٹ نے تینوں کو دو مختلف کیسز میں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار دیویندر راجپوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ارمان ملک نے مبینہ طور پر نہ صرف دو بلکہ چار شادیاں کر رکھی ہیں جو ہندو میرج ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس قانون کے مطابق ہندو مرد صرف ایک شادی کر سکتا ہے جب تک کہ پہلی بیوی زندہ ہو۔

ایک الگ درخواست میں ارمان اور ان کی اہلیہ پائل ملک پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

شکایت میں کہا گیا کہ پائل نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ہندو دیوی کا روپ دھارا، جس سے عوامی سطح پر غصہ پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد ارمان اور پائل نے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگی، پائل نے مندر کی صفائی سمیت مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

بعد ازاں یہ جوڑا ہردوار پہنچا اور نرنجنی اکھاڑے میں جا کر باقاعدہ معافی طلب کی۔ اس دوران پائل ملک کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کو طول نہیں دینا چاہتے ، چینی وزیر خارجہ
  • کراچی؛ غیر قانونی قرار دیکر سیل کی گئی قیام پاکستان سے قبل کی دکانیں  ڈی سیل کرنے کا حکم
  •  موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ  
  • سندھ طاس معاہدے سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی بھارتی کوشش، پاکستان کی کڑی تنقید
  • کوئٹہ میں 15 اگست کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
  •   دو شادیاں کرنے والا معروف یوٹیوبر کو بیویوں سمیت عدالت
  • بھارت؛ دو شادیاں کرنے پر معروف یوٹیوبر کو بیویوں سمیت عدالت نے طلب کرلیا
  • انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کا فیصلہ، بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل 
  • سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی