تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
تھائی لینڈ(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیٹونگ ٹرن شناوترا کو معطل کردیا۔ فوجی کمانڈر پر تنقید کرنے پر ان کی برطرفی کیلئے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کی برطرفی کیلئے دائر مقدمہ منظور کرلیا، وزیراعظم کو عدالتی فیصلے تک فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پیٹونگٹرن شناوترا کی کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی تھی، جس میں انہوں نے تھائی فوجی کمانڈر پر تنقید کی تھی۔
لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
جاپان کی چین کو تائیوان پر حملہ کرنے پر بھرپور فوجی کارروائی کی دھمکی
چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان چین کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے خبردار کر دیا۔