پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک خوشخبری اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے، جو نہایت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا اپنی بلند ترین سطح تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پچھلے مالی سال کے دوران حکومت کی بہترین معاشی حکمت عملی کے باعث معیشت نے بتدریج ریکوری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ملک میں سازگار کاروباری ماحول کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
آخر میں وزیراعظم نے اس کامیابی پر حکومت کی معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔