ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں لگی شدید جنگلاتی آگ دوسرے روز بھی بے قابو ہے، جس کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
ترکیہ کے وزیر جنگلات ابراہیم یومکلی نے پیر کو بتایا کہ آگ کو رات بھر تیز ہواؤں نے مزید پھیلا دیا، خاص طور پر ’کویوچک‘ اور ’دوگان بے‘ کے علاقوں میں، جہاں ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔
وزیر کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز، فائر فائٹنگ طیارے، دیگر زمینی گاڑیاں اور 1000 سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔ بعد ازاں ترکیہ کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ازمیر اور آس پاس کے 41 علاقوں سے 50 ہزار سے زائد شہریوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
ازمیر کا ادنان مندریس ایئرپورٹ بھی حفاظتی اقدامات کے تحت پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پُراسرار چیز جلتے ہوئے آسمان سے نیچے آگری، ویڈیو وائرل
ترک میڈیا کے مطابق، ابتدائی آگ اتوار کو سفری حصار اور مندریس کے اضلاع کے درمیان لگی، جسے 117 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے مزید پھیلا دیا۔ کچھ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز بھی عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیے گئے، جس کے باعث صرف 2 واٹر بمبرز اور زمینی ٹیمیں فائر فائٹنگ پر مامور رہیں۔
اورکمیز گاؤں کے رہائشیوں نے گھروں کو بچانے کے لیے خود درخت کاٹ کر آگ کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ ترکیہ کے ساحلی علاقوں کو گزشتہ چند برسوں سے موسم گرما کے دوران شدید آگ کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ازمیر میں جنگلاتی آگ پر ترک عوام سے اظہارِ ہمدردیوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں جاری شدید جنگلاتی آگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایکس پوسٹ بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر صوبے میں پھیلتی ہوئی تباہ کن جنگلاتی آگ سے نہایت افسردہ ہوں۔ میں اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
Deeply saddened by the devastating wildfires spreading across Izmir province.
We hope and pray that the fires are brought under…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 1, 2025
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگ کو جلد از جلد قابو میں لایا جا سکے گا اور جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی ازمیر آگ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان وزیر جنگلات ابراہیم یومکلی وزیراعظم شہباز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی ترکیہ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف جنگلاتی آگ ترکیہ کے کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔