سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسحاق ڈار — فائل فوٹو
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا بطور غیر مستقل رکن آٹھواں دور ہے، پاکستان یو این چارٹر، عالمی قانون اور کثیرالجہتی اصولوں سے وابستہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان یہ ذمہ داری شعور، انکساری اور یقین کے ساتھ نبھائے گا
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے تنازعات و بحرانوں پر مؤثر ردعمل ضروری ہے۔
وزیر خارجہ کے مطابق اس ماہ پاکستان 2 اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔ پہلا اجلاس امن و تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق ہوگا، جبکہ دوسرا اجلاس اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کے تعاون پر مبنی ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 17 تا 18 نومبر 2025 روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ شرکت روس کے وزیراعظم میکائل میشوستین کی خصوصی دعوت پر ہو رہی ہے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، غزہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
اس کے علاوہ مںگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے اعلیٰ حکام اور متعدد علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جن میں سی آئی ایس، یوریشین اکنامک یونین، سی ایس ٹی او اور دیگر ادارے شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور ایس سی او کے اندر اقتصادی، تجارتی، مالیاتی اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے تجاویز دیں گے۔ سی ایچ جی ایس سی او کا دوسرا بڑا فیصلہ ساز پلیٹ فارم ہے جو تنظیم کے بجٹ اور سماجی و اقتصادی تعاون سے متعلق اہم فیصلے کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایس سی او اجلاس: چینی صدر نے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک قائم کرنے کی تجویز دیدی
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس کے دوران دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجلاس اسحاق ڈار ایس سی او