لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق چیک پوسٹ6سالوں سےخالی تھی اور ناقابل استعمال تھی،خیال رہے کہ اس سے قبل
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور کے جنرل اسپتال میں خواتین کی میتوں کا مردوں سے پوسٹ مارٹم کروانے کا انکشاف
لاہور کے جنرل اسپتال میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، خواتین کی میتوں کا پوسٹ مردوں سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرایا جانے لگا۔
اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل بھی ہوئی جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے، طبی اصولوں کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرانا خلاف ضابطہ عمل ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باوجود پوسٹ مارٹم جاری رکھا۔