چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
برلن : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ سفارتکاری اور سلامتی پر چین جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا موجودہ دور جامع، عملی، واضع اور تعمیری ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تفہیم اور اتفاق رائے میں اضافہ ہوا ہے۔چین یورپ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالہ سفر کی اہم روشن خیالی یہ ہے کہ چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، مرکزی نظریہ تعاون ہے، کلیدی قدر آزادی ہے، اور ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ریئر ارتھ کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ دوہرے استعمال کی اشیاء پر ضروری کنٹرول کرنا تمام ممالک کی جانب سے خودمختاری کا نفاذ اور ایک بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے۔ ریئر ارتھ کی برآمدات چین اور یورپ کے درمیان کبھی بھی مسئلہ نہیں رہی، اور نہ ہونا چاہئے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وانگ ای نے کہا کہ چین اور
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔