لکی مروت:دہشتگردوں کا پولیس چوکی حملہ،چوکی بارودی مواد سے اڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس کی خالی چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق چوکی 6سالوں سے خالی تھی اور ناقابل استعمال تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یوکرین کا روس پر حملہ، بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکار ہلاک
کرسک(نیوز ڈیسک) یوکرین نے روس کے علاقہ کرسک پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکارہلاک ہو گئے ۔
عالمی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے حملے میں بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، یوکرین میں لڑنے والی بدنام 155ویں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔
میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔
یوکرین اور بین الاقوامی ادارے ان پر بوچا، ایرپین اور ہوستومیل میں شہریوں کے قتل اور جنگی جرائم کا الزام لگا چکے ہیں, یوکرین کی سرحدی محافظ سروس کے مطابق 155ویں بریگیڈ نے یوکرینی جنگی قیدیوں کو قتل بھی کیا تھا۔
روسی گورنر اولیگ کوژیماکو کے مطابق گودکوف کورسک میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔
انہوں نے گودکوف کو “جرات مند سپاہی” قرار دیا اور کہا کہ وہ “اپنے ساتھی فوجیوں کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے مارے گئے۔”
Post Views: 2