ایس ایس پی حیدرآباد کا امامیہ ٹرسٹ ودیگر علاقوں کا اچانک دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد، ہزارہ امام بارگاہ حسین آباد، امام بارگاہ بھٹائی نگر اور محفل حسینی اسٹیشن روڈ حیدرآباد کا دورہ کیااس موقع پر متعلقہ ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام مقامات پر موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود پولیس افسران سے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ لیایس ایس پی حیدرآباد نے نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات لی، منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا، بعض نے اپنی چند گذارشات پیش کی جس پر ایس ایس پی حیدرآباد نے فوری احکامات جاری کردیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی حیدرا باد سیکیورٹی انتظامات
پڑھیں:
’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
راولپنڈی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔
واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج نے خودکش دھماکا کیا۔