مصور کاکڑ کو کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
مصور کاکڑ—فائل فوٹو
کوئٹہ سے تاوان کیلئے اغوا کرنے کے بعد قتل کئے گئے دس سالہ مصور خان کاکڑ کو کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مصور کاکڑ کی نماز جنازہ میں صوبائی وزرا، آئی جی پولیس بلوچستان، رشتہ داروں، شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے گزشتہ برس اغوا ہوئے بچے مصور کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا: ڈی آئی جی کوئٹہواضح رے کہ مصور کاکڑ کو گزشتہ سال نومبر میں اغواء کیا گیا تھا، 2 روز قبل اس کی لاش ملی تھی۔
گزشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ نے مصور کاکڑ کو قتل کیے جانے کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بچے مصور کاکڑ کو اغواء و قتل کرنے والے کچھ دہشتگرد واصلِ جہنم ہو چکے ہیں جبکہ کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مصور کاکڑ کو
پڑھیں:
شعیب ملک اورثنا جاوید کی نئی تصاویر وائرل، علیحدگی کے نام پر دکان چمکانے والوں کا منہ بند
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے کا خاصہ ہوا کرتی تھی۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان اسی پُراسرار خاموشی اور دوری نے افواہوں کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تُکے لگائے جانے لگے، مگر گزشتہ رات شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وائرل ہونے والی تصاویر نے تمام قیاس آرائیوں کی نفی کردی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اپنے کسی دوست اور اُس کی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں، تصاویر میں شعیب اور ثنا کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔