2025-07-04@12:12:06 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ»:

    جنوبی کوریا کے شہر جن جو میں ہونے والے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی مکمل برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران اپنی سبقت برقرار رکھی۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان نے 5 کے مقابلے میں 17 گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ ہاف ٹائم تک اس برتری میں مزید اضافہ ہوا اور اسکور 34-17 تک پہنچ گیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کا پلڑا 45-23 کے...
    جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔ پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی اور پورے ایونٹ کے دوران ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا پاکستانی ٹیم نے فائنل سمیت تمام سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور حریف ٹیموں کو کسی مرحلے پر بھی برتری حاصل نہ کرنے دی۔ فائنل میں مالدیپ کو ہر کوارٹر میں پیچھے رکھا گیا جس سے ٹیم کی مکمل برتری کا اندازہ ہوتا ہے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 11 ٹیموں نے شرکت کی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا...
    پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، قومی ٹیم نے فائنل میں مالدیپ کو باآسانی شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں کھیلے گئے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹپ اپنے نام کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت، تائپے، جاپان، کوریا، سعودی عرب شامل تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    کراچی:ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 39 کے مقابلے میں 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان فائنل کل مالدیپ اور چائنیز ٹائی پے کے میچ کی فاتح سے کھیلے گا۔ Post Views: 4
    کراچی: پاکستان نے مالدیپ کو 39-49 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا، سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ  جاپان سے ہوگا، جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے  چیمپیئن شپ کے پول بی کے اپنے پانچویں اور  آخری میچ  میں بھی فتح حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو39 کے مقابلے میں 49 گول سے مات دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔  پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست پاکستان کاسیمی فائنل میں پول بی ہی میں چوتھی پوزیشن پانے...
    لاہور: کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے لگاتار پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے آخری پول میچ میں مالدیپ کو بھی ہرا دیا، سیمی فائنل جاپان سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے مالدیپ کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھا کر برتری ثابت کی اور انتالیس کے مقابلے میں انچاس گول سے فتح حاصل کی، اس جیت کے ساتھ پاکستانی ٹیم پول میں دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان سیمی فائنل اپنے ہی گروپ کی نمبر چار پوزیشن پر موجود جاپان سے کھیلے گا جو جمعرات کو ہوگا۔ چیمپیئن شپ کا فائنل چار جولائی کو طے ہے۔
    پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے چوتھے میچ میں جاپان کو 79-39 گولز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں واقع ہواسان جمنازیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشہ نوید، حلیمہ، سرینا حسین، جاسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پریسا، سمیہ احمد اور علینہ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ میچ کا اسکور: پہلا کوارٹر: پاکستان 16 – جاپان 9 دوسرا کوارٹر: پاکستان 39 – جاپان 17 تیسرا کوارٹر: پاکستان 60 – جاپان 26 چوتھا کوارٹر: پاکستان 79 – جاپان 39 پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر سمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے قومی ٹیم کو...
    کراچی: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ  کے اپنے تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو 6-91 سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے خلاف آسان فتح کے بعد  ناقابل شکست  پاکستان  6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ  بی میں سر فہرست ہوگیا۔  جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے  کوریا کے خلاف  یکطرفہ مقابلے میں بآسانی فتح پائی، پہلے کوارٹر میں پاکستان کو2-23 سے سبقت حاصل  ہوئی، دوسرے کوارٹر میں  فاتح ٹیم کو3-45 کی برتری ملی جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے 4-70 سے کامیابی پائی۔ پاکستان اپنا چوتھے میچ  پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو ہرانے کے بعد دوسرے میچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول: ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے 32 کے مقابلے 56 گول سے کامیابی حاصل کیے۔واضح رہے ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو ہوگا، پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گی۔
    ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی۔ جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب کی ٹیم سے ہوا جس میں پاکستان ٹیم نے سعودی عرب کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے مخالف ٹیم کے خلاف 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر، اور حلیمہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے پاکستان دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف، تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو کھیلے گا۔ پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں...
    کراچی: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 15-71 سے ہرا دیا۔ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریف ٹیم کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عالیہ رضا شاہ، علیشا نوید، سمیعہ صفدر، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید اور پریسہ نے عمدہ کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا لیگ میچ ہفتہ کو تائیوان کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ کوریا سے 29 جون، چوتھا میچ جاپان سے 30 جون اور پانچواں میچ مالدیپ سے یکم جولائی کو طے ہے۔ 4 جولائی...
۱