پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان نے مالدیپ کو 39-49 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا، سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ
جاپان سے ہوگا، جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے چیمپیئن شپ کے پول بی کے اپنے پانچویں اور آخری میچ میں بھی فتح حاصل کرلی۔
پاکستان ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو39 کے مقابلے میں 49 گول سے مات دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔
پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست پاکستان کاسیمی فائنل میں پول بی ہی میں چوتھی پوزیشن پانے والی جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔
اپنے چوتھے گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 39-79 سے زیر کیا تھا، پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب، دوسرے میچ میں چائینیز تائپے اور تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو مات دی تھی۔
4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں،سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی پاکستان کا برانز میڈل یقینی ہوگیا، دوسرا سیمی فائنل مالدیپ اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں پاکستان نے میچ میں
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔