ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ؛ پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور:
کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے لگاتار پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
قومی ٹیم نے آخری پول میچ میں مالدیپ کو بھی ہرا دیا، سیمی فائنل جاپان سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم نے مالدیپ کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھا کر برتری ثابت کی اور انتالیس کے مقابلے میں انچاس گول سے فتح حاصل کی، اس جیت کے ساتھ پاکستانی ٹیم پول میں دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
پاکستان سیمی فائنل اپنے ہی گروپ کی نمبر چار پوزیشن پر موجود جاپان سے کھیلے گا جو جمعرات کو ہوگا۔ چیمپیئن شپ کا فائنل چار جولائی کو طے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔