کلب ورلڈ کپ، فلومینینسے نے انٹر میلان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
NORTH CAROLINA:
برازیل کے کلب فلومینینسے نے ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی چیمپئنز لیگ کے رنر اپ انٹر میلان کو 0-2 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
پیر کے روز شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں شدید گرمی کے دوران کھیلے گئے اس میچ کا آغاز فلومینینسے کے لیے خوابناک ثابت ہوا، جب جرمن کینو نے محض تیسرے منٹ میں ایک ڈیفلیکٹڈ کراس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
میچ کے 30ویں منٹ میں برازیلی ٹیم نے اسکور ڈبل کرنے کا ایک اور سنہری موقع گنوا دیا، جب زومر نے جون آریاس کی شاٹ روکنے میں ناکامی کے بعد سیموئیل زاویئر کا ری باؤنڈ شاٹ معمولی فرق سے باہر چلا گیا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے زندگی بھر سعودی عرب میں رہنے کا فیصلہ کرلیا
39ویں منٹ میں اگناسیو نے دوسرا گول کیا لیکن آف سائیڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے گول مسترد کر دیا گیا۔ دوسرے ہاف میں انٹر میلان کے پاس گیند کا زیادہ تر قبضہ رہا، لیکن خطرناک حملے فلومینینسے کی جانب سے جاری رہے۔
میچ کے اکیانوے ویں منٹ میں انٹر میلان کی دفاعی لائن ایک بار پھر ناکام ہوئی، جب ہرکولیس نے تھرو اِن کے بعد گیند کو کنٹرول کر کے پینالٹی ایریا کے کنارے سے ایک پُرسکون اور نچلے کارنر کی جانب شاٹ لگا کر فلومینینسے کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔ گول کے بعد فلومینینسے کے شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔
اس کامیابی کے ساتھ، پہلی بار وسعت دی گئی کلب ورلڈ کپ فارمیٹ میں فلومینینسے دوسری برازیلی ٹیم بن گئی ہے جو کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل پالمیراس بھی آخری آٹھ میں جگہ بنا چکی ہے۔
فلومینینسے اب مانچسٹر سٹی اور الہلال کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوارٹر فائنل انٹر میلان
پڑھیں:
روی شاستری نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کانام تجویز کردیا
سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کا نام تجویز کردیا۔
روی شاستری نے ایک پوڈ کاسٹ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کو ایک بہترین آپشن قرار دیا، سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ احمد آباد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے بہترین مقام ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ آپ کو ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہئے جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم میں لایا جاسکے۔
روی شاستری نے کہا کہ لارڈز ایک لاکھ تماشائیوں والا اسٹیڈیم نہیں ہے، اس لیے وہاں محدود ہجوم آتا ہے مگر احمد آباد جیسے مقامات پر چاہے کوئی بھی ٹیمیں کھیل رہی ہوں، آپ کو یقینی طور پر ایک بڑی اور پرجوش تماشائیوں کی تعداد ملے گی۔
واضح رہے کہ احمد آباد کے نئے گراؤنڈ میں شائقین کی گنجائش ایک لاکھ 32 ہزار ہے۔