Jasarat News:
2025-07-01@09:38:11 GMT

پاکستان مریض بنانے کی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانے کی مشین بن گیا ہے، ہم پہلے مریض بناتے ہیں پھر اْس کا اعلاج کرتے ہیں، یہ ہیلتھ کیئر سٹم نہیں سک کیئر سسٹم ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ جس حساب سے پاکستان میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں اور یہاں بیماریاں موجود ہیں اس سے اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسپتالوں کا حشر دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے یہاں کوئی سیاسی جلسہ ختم ہوا ہے، ایک ریلا جاتا ہے تو دوسرا آرہا ہوتا ہے، دنیا کے کسی اسپتال میں آپ ان کنڈیشنز کے ساتھ علاج نہیں کر سکتے۔وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا پاکستان میں بچوں کی پیدائش کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ 3.

6 فیصد ہے، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہر سال 61 لاکھ افراد کا آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ آبادی ہر سال پیدا کر رہے ہیں، صرف 2 سال قبل تک ہم 59 لاکھ بچے سالانہ پیدا کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں بے پناہ اضافے کے باعث نتیجتاً 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہی ٹرینڈ برقرار رہا تو ہمیں ہرسال 66 ہزار نئے اسکول بنانا پڑیں گے اور اس کے لیے 6 لاکھ 80 نئے اساتذہ کو بھرتی کرنا ہوگا۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہمارے اسپتال میں گنجائش ختم ہو گئی ہے، ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں، ہم نے خود یہ سسٹم تباہ کیا ہے۔وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے ہو رہی ہیں، پاکستان میں سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔گھروں کے سیوریج کا پانی، انڈسٹریز سے نکلنے والا فضلہ کسی نہ کسی نالے سے گزر کر کسی کے پینے میں شامل ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں کے گردے فیل اور انہیں دیگر بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر صحت کہا کہ

پڑھیں:

گوگل، مائیکروسافٹ اور ہواوے 7 لاکھ بچوں کو تربیت دیں گے، وزیر آئی ٹی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل، مائیکروسافٹ اور ہواوے 7 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کریں گے، مفت عوامی وائی فائی کیلیے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 7 لاکھ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز کی تربیت دی جائے، 2 لاکھ بچوں کو گوگل، 3 لاکھ بچوں کو ہواوے اور 2 لاکھ کو مائیکروسافٹ ٹریننگ دے گا، بچے، بچیاں پرائمری سطح پر اے آئی سیکھ کر آگے بڑھیں گے، ملک میں آئی ٹی افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کو پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزارت آئی ٹی نے اسلام آباد کے تمام پبلک اسکولز، بی ایچ یوز اور ہیلتھ سیکٹرز کو فائبر فراہم کرنے کی فنڈنگ کردی ہے، اگلے 6 سے 8 ماہ میں اسپتال، اسکولز اور پولیس اسٹیشن فائبرائز ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفت عوامی وائی فائی کے لیے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے، میٹرو بس اور عوامی مقامات پر وائی فائی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے کام ہو رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ وزارت تعلیم ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، دور دراز علاقوں میں ایڈ ٹیک کے ذریعے تعلیمی سہولت فراہم کریں گے، اے آئی اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کو چھٹی جماعت سے شروع کر کے کنڈرگارٹن تک لے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے، یہی منصوبہ گلگت بلتستان اور دور دراز علاقوں تک پہنچانا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ اسکولز میں بھی تعلیم ممکن بنائیں گے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ ہیلتھ منسٹر کے ساتھ مل کر ’’ون پیشنٹ، ون آئی ڈی‘‘ پر کام کر رہے ہیں، ٹیلی میڈیسن کے ذریعے تمام بی ایچ یوز میں انٹرنیٹ پہنچایا جائے گا، آن لائن ماہرین سے مشاورت کی سہولت ہر جگہ فراہم کریں گے، وزیراعظم نے نصاب میں آئی ٹی تعلیم شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہورسمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش سے مریض پریشان
  • ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانےکی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
  • پاکستان میں آئین جمہوریت اور عدالتیں ختم ہوچکی،فواد چوہدری
  • گوگل، مائیکروسافٹ اور ہواوے 7 لاکھ بچوں کو تربیت دیں گے، وزیر آئی ٹی
  • پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے اور ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہو جاتا ہے، وزیر صحت
  • پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے اور ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہو جاتا ہے، وفاقی وزیر صحت
  • اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے کا فیصلہ، کیا سہولیات میسر آئیں گی؟
  • 60 دن میں لاہور ریلوے اسٹیشن کا نظام بہترین بنانے کا اعلان
  • وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام