پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور:
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کی مبینہ "پہلی پوزیشن" کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے تین روز میں وضاحتی جواب طلب کرلیا۔
پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی خط میں کہا گیا ہے کہ پی این ایف کے خط نمبر PNF/PSB/AYNC-2025 مورخہ 9 جولائی 2025 میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان یوتھ گرلز ٹیم نے جیونجو، جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خط کے مطابق یہ دعویٰ اس انداز سے کیا گیا جیسے ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہو۔
پی ایس بی نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ پی این ایف کے چیئرمین مدثر رزاق آرائیں نے مین اسٹریم میڈیا پر اپنے انٹرویوز میں بھی گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دیا اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کا "شکریہ" ادا کرتے ہوئے عوامی تاثر کو مزید گمراہ کیا۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو کا حوالہ بھی مراسلے میں شامل ہے۔
پی ایس بی کے مطابق اس مبینہ کامیابی کو بنیاد بنا کر پی این ایف نے 2024 کی کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت نقد انعامات کے لیے درخواست دی، جس کے نتیجے میں مختلف حکومتی سطحوں پر تعریفی اقدامات اور فوائد بھی حاصل کیے گئے۔
نوٹس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اس بابت مکمل تحریری وضاحت پیش کرے۔ بصورت دیگر، معاملہ مجاز حکام کے سامنے کارروائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نوٹس کی کاپی متعلقہ وفاقی وزراء، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین، سیکریٹری آئی پی سی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے بھی ایکس پر پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کو ٹورنامنٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔
Shabash ????????
Pakistan ???????? wins the Asian Youth Girls Netball Championship 2025.
A proud moment for the entire nation and yet another great milestone for ????????women in sports!
Special appreciation for staying undefeated throughout the tournament!
Very well played! — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی این ایف پی ایس بی نیٹ بال
پڑھیں:
پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کرمسترد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔