جنوبی کوریا کے شہر جن جو میں ہونے والے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ فیصلہ کن مقابلہ ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی مکمل برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران اپنی سبقت برقرار رکھی۔

میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان نے 5 کے مقابلے میں 17 گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ ہاف ٹائم تک اس برتری میں مزید اضافہ ہوا اور اسکور 34-17 تک پہنچ گیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کا پلڑا 45-23 کے اسکور کے ساتھ مزید بھاری ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جب آخری سیٹی بجی تو اسکور بورڈ پر پاکستان کے 60 اور مالدیپ کے 35 پوائنٹس درج تھے، یوں پاکستان نے بڑے مارجن سے فائنل جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔

اس شاندار کامیابی میں کئی کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیہ رضا شاہ، علیشہ نوید، سمیہ کوثر، حلیمہ، جاسمین فاروق، ایک اور نمایاں کھلاڑی جس کا نام بھی سمیہ ہے، علینہ، امانی، پریسا اور فراح رشید نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا اور ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر ثمین ملک اور سیکریٹری جنرل محمد ریاض نے ٹیم کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کے عزم و جذبے کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت نہ صرف نیٹ بال کے کھیل میں پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے بلکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا سنگِ میل بھی ہے۔

مزید پڑھیں:

یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 27 جون سے 4 جولائی 2025 تک منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ابتدا سے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب کو 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے شکست دی، دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو 32 کے مقابلے میں 56 پوائنٹس سے ہرایا۔

تیسرے گروپ میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی کوریا کو 6 کے مقابلے میں 91 گولز سے عبرتناک شکست دی، جبکہ چوتھے میچ میں جاپان کے خلاف بھی 39 کے مقابلے میں 79 پوائنٹس کے ساتھ ایک اور یکطرفہ فتح حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشین نیٹ بال فیڈریشن پاکستان جنوبی کوریا مالدیپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان جنوبی کوریا مالدیپ میں پاکستان نے کے مقابلے میں میچ میں نیٹ بال

پڑھیں:

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • بھارت اور پاکستان طویل انتظار کے بعد نیزہ بازی مقابلے کے لیے تیار
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل