ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 15-71 سے ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 15-71 سے ہرا دیا۔
جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریف ٹیم کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
عالیہ رضا شاہ، علیشا نوید، سمیعہ صفدر، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید اور پریسہ نے عمدہ کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا لیگ میچ ہفتہ کو تائیوان کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ کوریا سے 29 جون، چوتھا میچ جاپان سے 30 جون اور پانچواں میچ مالدیپ سے یکم جولائی کو طے ہے۔
4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، کوریا مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔
دریں اثنا قومی ٹیم کی سعودی عرب کے خلاف کامیابی پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، صدر ثمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ویمن ٹیم اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات اپنے نام کرکے پاکستان کا پرچم بلند کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی کوریا کے صدر لی اور صدر ٹرمپ کی 25 اگست کو سکیورٹی و معیشت پر سربراہی ملاقات
جنوبی کوریا کے صدر لی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اگست کو ایک سربراہی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اتحاد اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جنگِ کوریا کی 75 ویں برسی، جنوبی کوریا کے صدر اب کیا چاہتے ہیں؟
جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔ دونوں رہنما دفاعی تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی امور پر بھی غور کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا جنوبی کوریا کے صدر لی