پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں کوریا کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے اپنے تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو 6-91 سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے خلاف آسان فتح کے بعد ناقابل شکست پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سر فہرست ہوگیا۔
جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے کوریا کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں بآسانی فتح پائی، پہلے کوارٹر میں پاکستان کو2-23 سے سبقت حاصل ہوئی، دوسرے کوارٹر میں فاتح ٹیم کو3-45 کی برتری ملی جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے 4-70 سے کامیابی پائی۔
پاکستان اپنا چوتھے میچ پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو ہرانے کے بعد دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو مات دی تھی، 4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔
گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔