سکھر میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ذکر امام حسین (ع) اور مجالس عزاء کو جرم قرار دیکر عزاداروں کیخلاف وسیع پیمانے پر ایف آئی آرز درج کرنا نہ صرف شرمناک عمل ہے، بلکہ آئین پاکستان اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ذکر امام حسین علیہ السلام سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عظیم عبادت ہے۔ ذکر حسین علیہ السلام کو جرم قرار دے کر ایف آئی آرز درج کرنا شرمناک عمل اور آئین پاکستان سے بغاوت ہے۔ پنجاب حکومت عزاداروں کے خلاف جعلی مقدمات کا اندراج بند کرے۔ یہ بات انہوں نے سکھر میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میدان کربلا میں دین اسلام کی بقا کے لئے جو عظیم قربانی پیش کی، وہ تاریخ انسانی میں بے مثال ہے۔ کربلا ہر دور کے انسان کے لئے مشعل راہ اور نظام حیات ہے۔ عصر حاضر میں کربلا کے پیروکار یزید وقت کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ ان کی شجاعت اور استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور مجالس عزاء کے خلاف ظالمانہ ایس او پیز اور بے جا رکاؤٹیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عزاداروں کے خلاف وسیع پیمانے پر مقدمات کے اندراج کا آغاز انتہائی تشویشناک ہے۔

علامہ ڈومکی نے کہا کہ پنجاب حکومت ابن زیاد اور عمر سعد کے نقش قدم پر چلنے سے گریز کرے۔ ذکر امام حسین علیہ السلام اور مجالس عزاء کو جرم قرار دے کر عزاداروں کے خلاف وسیع پیمانے پر ایف آئی آرز درج کرنا نہ صرف شرمناک عمل ہے، بلکہ آئین پاکستان اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس، جلوس اور عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت ہے، اور ہم کسی صورت بھی اس ظلم اور جبر کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء، خطباء اور ذاکرین کو چاہئے کہ پنجاب میں جاری اس مجرمانہ اور ظالمانہ رویے کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس عزاء کے خلاف مقدمات کا اندراج آئین پاکستان سے بغاوت اور بنیادی انسانی و شہری حقوق پر حملہ ہے۔ وفاقی حکومت کے ایک وزیر کی جانب سے جاری کردہ خط، جس میں وزیراعظم پاکستان کو متوجہ کیا گیا ہے کہ عزاداری کے خلاف مقدمات حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمان عاشقان اہل بیت اور عزادار اپنے آئینی، قانونی اور مذہبی حق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، اور عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام کے راستے میں کھڑی کی گئی ہر رکاؤٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان پنجاب حکومت علامہ مقصود مجالس عزاء کہ پنجاب ڈومکی نے کے خلاف

پڑھیں:

دارالایتام حسینی ہوم میں نئی عمارت کی سنگ بنیاد کے دوران روح پرور محفل کا انعقاد

اسلام ٹآئمز: حسینی ہوم کے زیراہتمام منعقدہ اس روح پرور محفل سے تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین اور ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید تجمل الحسینی، تحریک حسینی کے وائس پریزڈنٹ استاد نبی الحسینی، سابق سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید مفید حسین میاں، ادارہ تبلیغات کے رہنماء علامہ ایران علی اور سید جاوید حسین کے علاوہ اس فاضل ادارے کے چیئرمین افتخار حسین افتی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج اتوار 10 اگست کو حسینی ہوم بساتو (حسینی یتیم خانہ) میں ایتام کی کفالت اور ادارے کی نئی عمارت ایک پروقار اور روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی، صدر تحریک حسینی و اراکین، سیکریٹری و ڈپٹی سیکریٹری انجمن حسینیہ اور اراکین انجمن، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور اراکین، حیدری اور چنار بلڈ بینک کے نمائندوں، دسترخوان امام حسنؑ، آئی ایس او اور آئی او کے علاوہ دیگر علاقائی مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ حسینی ہوم کے زیراہتمام منعقدہ اس روحانی محفل سے تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین اور ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید تجمل الحسینی، تحریک حسینی کے وائس پریزڈنٹ استاد سید نبی الحسینی، سابق سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید مفید حسین میاں، ادارہ تبلیغات کے رہنما علامہ ایران علی، سید جاوید حسین کے علاوہ اس فاضل ادارے کے چیئرمین افتخار حسین افتی نے خطاب کیا۔
 
مقررین نے مخیر، متمول خصوصاً بیرونی ممالک میں مقیم افراد سے گزارش کی کہ اس ادارے کے لئے اپنی بساط اور حیثیت کے مطابق کمک کریں۔ علامہ سید عابد الحسینی نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ اس علاقے پر اپنی قیمتی جاں نچاور کرنے والوں کے بچوں کی کفالت کیلئے سوال اور التجائیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اپنی آخرت سنوارنے کیلئے اس پراجیکٹ میں بھرپور تعاون کرنا چاہیئے۔ علامہ سید عابد الحسینی نے اس پراجیکٹ کیلئے اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے چندہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے تحریک حسینی کو بھی سفارش کی کہ ایتام کو فی نفر ایک رضائی دی جائے۔

اس موقع پر محفل میں موجود افراد کے علاوہ باہر سے بھی متعدد افراد نے چندہ پیش کیا۔ مجمع میں موجود افراد میں رقت انگیز مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے، جب ایک نہایت نادار شہید کی بیوہ کی جانب سے 10 اینٹوں کی کمک کا اعلان ہوا۔ مجمع میں موجود اکثر آنکھیں پرنم ہوئیں۔ اس کے علاوہ مجمع میں موجود افراد میں ہمدردی اور یتیم پروری کا جذبہ اس وقت اپنے عروج کا پہنچا، جب ابراہیم زئی لوئر کرم کی دو چھوٹی بچیوں بی بی فاطمہ اور تحریم نرگس نے مہینوں کی جمع پونجی پر مشتمل گلک (سیونگ باکس) پیش کیے۔ خیال رہے کہ ایتام کے لئے الگ سے بننے والے منصوبے پر فی فٹ 5000 روپے خرچے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ چنانچہ منتظمین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ دار الایتام میں ایک فٹ کا خرچہ برداشت کرتے ہوئے اپنے والدین اور مرحومین کو ہدیہ کریں۔ پروگرام کے آخر میں منتظمین نے علامہ سید عابد حسینی کو لے جاکر منصوبے کی سنگ بنیاد رکھوائی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • 78ویں یومِ آزادی پر عہد کرتے ہیں پاکستان کو امریکی غلامی سے آزاد کرائینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • شہدائے فلسطین نے شہدائے کربلا کا کردار زندہ اور یزیدیت کا چہرہ آشکار کردیا ہے، متحدہ علماء محاذ
  • چہلم امام حسینؓ؛ فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
  • چہلم امام حسینؑ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
  • پنجاب حکومت کی اربعین واک پر جبری پابندی کو مسترد کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • زیارتِ اربعین اور مَشیِ عشق: فریب کے طوفان میں وفا کا پرچم
  • علامہ شبیر میثمی کا اربعین حسینی اور پنجاب حکومت کے رویے پر خصوصی انٹرویو
  • بلوچستان میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس عزا کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ذاکر حسین
  • دارالایتام حسینی ہوم میں نئی عمارت کی سنگ بنیاد کے دوران روح پرور محفل کا انعقاد
  • شہیدِ قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی 37ویں برسی