چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
2026 میلان سرمائی اولمپکس کی سرکاری ویب سائٹ نے اپنے ہوم پیج پر یہ خبر شائع کی ہے کہ میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی اور چائنا میڈیا گروپ نے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، اور چائنا میڈیا گروپ باضابطہ طور پر میلان سرمائی اولمپکس کے براڈکاسٹنگ حقوق رکھنے والی نشریاتی ایجنسی بن گیا ہے۔
معاہدے کے مطابق، دونوں فریق 2026 میلان سرمائی اولمپکس سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ اور نشریات میں تعاون کو مضبوط کریں گے، متعدد تعاون کے منصوبے جیسے کہ میٹریل اور میڈیا کی مشترکہ پروڈکشن، کھیلوں اور سرمائی کھیلوں کے فروغ، اور اطالوی اور چینی سرمائی اولمپک ثقافت کے فروغ کے لیے تعاون کریں گے۔
یاد رہے کہ مارچ 2021 کے اوائل میں، چائنا میڈیا گروپ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے لیے چائنیز مین لینڈ میں خصوصی ٹیلی ویژن نشریاتی حقوق حاصل کیے تھے۔
رواں ماہ کی 23 تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شیونگ اور اطالوی اولمپک کمیٹی کے صدر اور 2026 میلان سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین جیوانی ملاگو نے سوئٹز لینڈ کے شہر لوزان میں فریقین کی جانب سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ پاک بھارت کشیدگی،شاہ رخ نے اپنی فرنچائز میں 2پاکستانیوں کو شامل کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ نے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔