ایشیا کپ کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 دس ستمبر سے کروانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں میزبان بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز یو اے ای میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں۔
بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا ایشیا کپ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی ارر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 02ڈالر کی کمی سے 3ہزار 354ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 171روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 4ہزار 072روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کے اضافے سے 3ہزار 491روپے کی سطح پر آگئی۔