ایما راڈوکانو نے کارلوس الکاریز سے دوستی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
برٹش ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو نے اسپین کے کارلوس الکاریز سے دوستی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
پریس کانفرنس میں خاتون کھلاڑی سے کارلوس الکاریز سے دوستی کی افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کارلوس الکاریز کو صرف اپنا دوست قرار دیا۔
ایما راڈوکانو سے سوال کیا گیا کہ کیا افواہوں کے پیچھے کوئی چیز ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔
بعدازاں پریس کانفرنس کنڈکٹ کرنے والی خاتون نے کہا کہ میرے خیال میں ہم اب یہاں ختم کریں گے جس پر ایما راڈوکانو نے زوردار قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہی ختم کرنے کا طریقہ ہے۔
Emma Raducanu answers a question about her friendship with Carlos Alcaraz ????️
What a note to end the press conference on ???? #Wimbledon pic.
— TENNIS (@Tennis) June 28, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے پیئر بننے کے بعد ان دونوں کی دوستی کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، ان دونوں نے ایک ساتھ اشتہاری مہم میں بھی حصہ لیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کارلوس الکاریز اور ایما راڈوکانو کو ایک پرفیکٹ فلمی جوڑی کی طرح تشبیہ دی جارہی ہے جبکہ میڈیا ان کے حوالے سے ٹینس کی رومانوی جوڑی بھی لکھ رہا ہے۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 تک مکمل ہوگا
خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 تک مکمل ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے 2120 کلومیٹر طویل ریل منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
کویت سے عمان تک ریل لائن تمام 6 رکن ممالک کو جوڑے گی، ریل نیٹ ورک سعودی عرب، قطر اور بحرین سے بھی گزرے گا۔
مسافر بارڈر پر رکے بغیر خلیجی ممالک سفر کرسکیں گے، امیگریشن فضائی سفر کی طرز پر روانگی سے پہلے مکمل ہوگا۔
عرب امارات اور عمان کو جوڑنے والےحفیت ریل منصوبے پر بھی تعمیر جاری ہے۔