پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن کپ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی۔
فائنل میچ میں پاکستان نے کسی بھی کوارٹر میں حریف ٹیم کو برتری حاصل نہ کرنے دی اور مکمل طور پر میچ پر حاوی رہی۔ پاکستان کی ٹیم پلیٹ ڈویژن میں ناقابلِ شکست رہی اور مسلسل ساتوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 64-39 سے زیر کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے دوران پاکستان نے سعودی عرب، چینی تائپے، جنوبی کوریا، اور جاپان سمیت تمام حریفوں کو واضح برتری سے شکست دی۔
یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی لڑکیوں کی محنت اور جذبے کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوتھ گرلز نیٹ بال پاکستان نے
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا بڑا امتحان، انگلینڈ سے ٹکراؤ آج ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ایک اہم معرکے میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، تاہم ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کھلاڑیوں کو امید ہے کہ وہ آج کے میچ میں قسمت کا پانسہ پلٹنے میں کامیاب ہوں گی۔
یہ اہم مقابلہ کولمبو کے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بارش کے باوجود اپنی تیاریوں کو جاری رکھا۔ ٹریننگ سیشن تقریباً دو گھنٹے جاری رہا جس کے دوران کوچنگ اسٹاف نے بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی۔
کھلاڑیوں نے نائٹ سیشن میں نیٹ پریکٹس کے دوران مختلف کمبی نیشنز پر کام کیا تاکہ انگلش ٹیم کے مضبوط بولنگ اٹیک کے مقابلے میں متوازن کارکردگی دکھائی جا سکے، تاہم مسلسل بارش کے باعث فیلڈنگ سیشن منسوخ کرنا پڑا، جس سے ٹیم کی فیلڈنگ پریکٹس پر معمولی اثر پڑا۔
ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کھلاڑیوں کو تکنیکی خامیوں پر قابو پانے اور شارٹ گیندوں کے خلاف بہتر ردعمل دینے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
کپتان ندا ڈار نے ٹیم میٹنگ میں کہا کہ لڑکیاں پُرعزم ہیں اور ان کا ہدف صرف پہلی کامیابی نہیں بلکہ اعتماد کی بحالی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف جیت حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا، لیکن اگر بیٹنگ لائن مستحکم آغاز فراہم کرے تو نتائج پاکستان کے حق میں جا سکتے ہیں۔
انگلینڈ ویمن ٹیم ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں ہے اور اس کے بولرز خاص طور پر پاور پلے میں خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، تاہم پاکستانی ٹیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ دفاعی انداز کے بجائے مثبت کرکٹ کھیلنے کی حکمتِ عملی اپنائے گی۔
کوچنگ پینل کا ماننا ہے کہ اسپنرز پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ پچ نسبتاً سست ہے اور اسپن کو مدد ملنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کے دیگر مقابلوں میں بارش نے ایک بار پھر شیڈول کو متاثر کیا ہے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ مکمل نہ ہو سکا اور بارش کی نذر ہوگیا، جس سے پوائنٹس ٹیبل پر توازن مزید بگڑ گیا ہے۔
پاکستان کے شائقینِ کرکٹ کی نظریں آج کے میچ پر جمی ہوئی ہیں۔ اگر قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کر لیتی ہے تو نہ صرف ایونٹ میں نئی جان پڑ جائے گی بلکہ خواتین کرکٹ میں عوامی دلچسپی بھی ایک بار پھر بڑھ جائے گی۔