بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بی سی سی آئی کے ایس او پی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔

جڈیجا نے شبمن گل کے ساتھ 203 رنز کی شراکت قائم کی اور 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو 500 سے زائد رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SoPs) کے مطابق  کوئی بھی کھلاڑی میدان میں انفرادی طور پر نہیں آئے گا تمام کھلاڑی ٹیم بس کے ذریعے ایک ساتھ پہنچیں گے۔

 جڈیجا نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اُن کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کا امکان نہیں کیونکہ جڈیجا نے یہ اصول صرف اس لیے توڑا تاکہ وہ جلد میدان میں پہنچ کر بیٹنگ کی اضافی پریکٹس کر سکیں۔

جڈیجا نے بتایا کہ میرے دل میں خیال آیا کہ نئی گیند ابھی بھی موجود ہے اگر میں اسے کھیل لوں تو باقی اننگز آسان ہو جائے گی۔ خوش قسمتی سے میں لنچ تک بیٹنگ کر سکا اور پھر واشی (واشنگٹن سندر) نے بھی شبمن گل کے ساتھ اچھا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں جتنا زیادہ بیٹنگ کرو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں کبھی نہیں لگتا کہ آپ سیٹ ہو گئے ہیں۔ کسی بھی وقت گیند سوئنگ ہو کر آپ کا کنارہ لے سکتی ہے یا بولڈ کر سکتی ہے۔

میچ کے دوران جڈیجا کا ایک اور پہلو بھی خبروں کی زینت بنا جب ان کے پچ پر سیدھا دوڑنے کی عادت نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ناراض کر دیا۔ اسٹوکس بار بار امپائروں سے شکایت کرتے رہے۔

جڈیجا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوکس کو لگا کہ میں اپنے لیے رَف بنا رہا ہوں حالانکہ تیز گیند باز خود ہی وہ کر رہے تھے۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہاں غلطی سے ایک آدھ بار ہو گیا ہوگا، مگر جان بوجھ کر نہیں کیا۔

جڈیجا نے کہا کہ گیند زیادہ حرکت نہیں کر رہی، اس لیے بولنگ میں ڈسپلن اور چالاک فیلڈ سیٹنگ کی ضرورت ہے۔ بھارتی ٹیم کا فوکس میچ کے نتیجے پر نہیں بلکہ تیسرے دن بھی اسی جذبے کے ساتھ بولنگ کرنے پر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جڈیجا نے

پڑھیں:

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  •  راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ
  •  دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن 
  • غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
  • نریندر مودی اور موہن بھاگوت میں اَن بن کیوں؟
  • بین آسٹن کا گیند لگنے سے انتقال، شیفلڈ شیلڈ کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
  • ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟