وانا میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شدید زخمی، گن مین لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک اہلکار لاپتا ہے، جو ڈی ایس پی رحمن کا گن مین تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچی، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔