بھارتی شہر ممبئی کے اسکول میں انگریزی پڑھانے والی ٹیچر کو نازیبا حرکات پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے سالانہ فنکشن کے لیے طلبا کا ایک ڈانس گروپ بنایا گیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی تیاری کے دوران خاتون ٹیچر نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے اور پھر مختلف مواقع پر متعدد بار جنسی استحصال کیا۔

خاتون ٹیچر کے اس جنسی تعقات استوار کرنے کی کوششوں سے طالب علم پریشان رہنے لگا تھا اور اپنے والدین سے شکایت بھی کی۔

والدین نے بدنامی سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے سوچا کہ آخری سال ہے، بچہ جب دسویں پاس کرلے گا تو پھر رابطہ ہی ختم ہوجائے گا۔

تاہم جب طالبعلم کالج پہنچا تو خاتون ٹیچر نے پھر رابطہ کیا اور طالبعلم کو ملنے کے لیے مجبور کیا۔

جس پر طالبعلم شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور اب والدین کے صبر بھی جواب دے گیا۔ انھوں نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

متاثرہ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر نے ایک برس کے دوران کئی مرتبہ ان کے بیٹے کو جنسی ہراساں کیا۔ اسکول انتظامیہ نے شکایت کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون ٹیچر شادی شدہ اور بچوں ماں ہیں۔ جن کے خلاف بچوں کے جنسی استحصال سے تحفظ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے بقول خاتون پر لگی چارج شیٹ سے متعلق اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون ٹیچر

پڑھیں:

راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

راولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

راولپنڈی: دورانِ ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔

جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار