شوہرکا شاپنگ سے انکار،خاتون نے اپنے ہی گھر سے ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے شادباغ میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی۔
شادباغ کےایک گھرمیں چندروز قبل ڈیڑھ کروڑ کی واردات رپورٹ ہوئی،تفتیش وویمن تھانہ ریس کورس منتقل ہوئی تو پولیس نےگھرکےملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی،کڑیاں گھر کی ہی مالکن سے جا ملیں۔
پولیس نےخاتون اور ڈرائیورکو گرفتار کر کے نقدی اور زیورات برآمد کرا لئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے تک وارداتیں کررہے ہیں۔
ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہیں، پولیس کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔