بلوچستان: 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔
محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔
محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ملازمین
پڑھیں:
صوبائی کابینہ نے اندرون شہر 6 انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی
قیصر کھوکھر :صوبائی کابینہ نے اندرون شہر چھ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی ہے جن پر مجموعی طور پر 31 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا,شیرانوالہ گیٹ پارکنگ پلازہ 8 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا,ٹیکسالی گیٹ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا,دہلی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 6 ارب روپے میں مکمل ہوگا.
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
بھاٹی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 2 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا,شاہ عالم گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر کیا جائے گا.
پلازےکومحکمہ سی اینڈ ڈبلیوبنائےگا,ان منصوبوں کا مقصد اندرون شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔