جیکب آباد ،سڑکوں کی تعمیرپرجون میں پیشگی ادائیگی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سڑکوں کی تعمیر پر 26کروڑ 89لاکھ سے زائدجون میں پیشگی ادائیگی کا انکشاف،کام صفر ،سرکاری خزانے کی دہڑلے سے لوٹ مار ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں سڑکوں کی تعمیر کے 12منصوبوں پر 26کروڑ 89لاکھ 27ہزار 841کی جون میں ایڈوانس ادائیگی کا انکشاف ہو اہے جبکہ سرزمین پر کام نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیںروڈ تعمیر مولاداد درگاہ رحمت پور سے قصبہ پنہل بروہی،بحالی روڈ دوداپور گڑھی خیرو روڈ ٹو قصبہ علی حسن بروہی وایہ حبیب اللہ بروہی ،قصبہ خاوند ڈنومہر ٹو قصبہ بھاول جعفری ،اللہ رکھیو قصبہ ٹو چھٹو لاشاری وایہ سکندر لاشاری ،انٹرنل روڈ قصبہ ارمان آباد کھوسو،روڈ تعمیر کوٹر شاخ پر قصبہ بخشن بروہی کے روڈ کی تعمیر ،بحالی روڈ جیکب آباد گڑھی خیرو روڈ ٹو قصبہ سعد اللہ جکرو ، اللہ رکھیو عمرانی ڑو نظیر عمرانی ،بحالی روڈ جمع دستی ،لنک روڈ مین ٹھل دلمراد روڈ ٹو جانی واہ ،تعمیر ٹٖ پیورمختلف گلیاں وارڈ 23سخی نظیر احمد اور قصبہ عبدالفتاح سمیجو اور سجاد سرکی میں میڈیکل ڈسپینسری تعمیر پر کروڑ وں روپے نیو علی نواز ،نیو عرض محمد اینڈ برادرس،علی کنسٹرکشن ،عاشق علی اینڈ کنسٹرکشن،عزا کنٹرکشن، عبدالفتاح لاشاری ،نبی بخش،،ایم انور اینڈ کنسٹرکشن ،نیو جاوید لاشاری ،سندھو پارس ،دی ڈریم کو 26کروڑ 89لاکھ سے زائد ادائیگی کی گئی محمد ہاشم ،خادم ،اکبر علی اور دیگر نے جمعہ دستی اورگڑھی خیرو کے قصبہ اللہ رکھیو سے چھٹو لاشاری وایہ سکندر لاشاری پر ایک پتھر بھی نہیں اتارا گیا تو ٹھیکیدار کو 3 کروڑ کس بنیاد پر ادا کئے گئے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری ،نیب اور دیگر اداروں سے نوٹس لیکر معاملے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروںکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد کی تعمیر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔