واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ کئی ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بننے والے ہیں، روسی صدر سے گفتگو میں سخت مایوسی ہوئی، لگتا ہے وہ جنگ روکنا نہیں چاہتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری خطرے کے اعتبار سے ختم کردیا گیا ہے، کل روسی صدر سے ہونی والی گفتگو سے سخت مایوسی ہوئی، نہیں لگتا کہ صدر پیوٹن جنگ روکنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 ممالک کو ٹیرف کے نفاذ کے خطوط آج ارسال ہونگے، 10 سے 70 فیصد تک ٹیرف عائد ہوگا، تجارتی شراکت داروں کو مناسب رعایت دی جائے گی۔

آئیوا میں 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سےخطاب میں دعویٰ کیاکہ ایران کے جوہری تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا،ہم نےایران میں بہترین کام کیا،اورہرہدف کوکامیابی سےنشانہ بنایا،اب ایران امریکا سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج اور طیارے ہیں،ہمارے پاس سب سے بہترین شیلڈ ہوگی،گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ ملک کو ایران کی جوابی کارروائیوں سے محفوظ رکھے گا۔

ٹرمپ نےاگلی صدارتی مدت کیلئےقانون میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہامیں مزید چارسال کےلیے امریکا کا صدربنوں گا،ہماری حکومت کو165دن ہوگئے،امریکابہت کامیاب ہورہاہے،ایسا کامیاب امریکا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔،لوگوں نےکہا کہ میں جارج واشنگٹن اورابراہم لنکن سے بھی بہترصدر ہوں گا۔

مزیدکہاقاتلوں، منشیات فروشوں کوہم یہاں سے نکال رہے ہیں،غیرقانونی زرعی مزدوروں کی ملک بدری پر فیصلہ کسان کریں گے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم معاہدہ ہے اور اس کی ٹائمنگ بھی بہت اہمیت کی حامل ہے، دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے فوری بعد سعودی عرب اور پاکستان نے یہ معاہدہ کیاہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کونارمل چین نے کروا یا ہے اس میں پاکستان کابھی کردارادا ہے، اس وقت صدر مملکت چین اور وزیر اعظم سعودی عرب میں ہیں، آنے والے دنوں میں سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا ۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے عملی اقدام دیکھیں گے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹر مپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • قطر امریکا کا بہترین اتحادی، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ٹرمپ
  • یورپ میں امریکا چین تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ